Thursday, 9 October 2014

Food Recipes quick and simple :

Food Recipes quick and simple :

Wednesday, 1 October 2014

ہائی بلڈ پریشر کا سبب نمک سے زیادہ شکر

امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق نمک کے بجائے شکر بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے زیادہ نقصان دہ ہے۔ تحقیق کاروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ شکر کی زیادہ مقدار دماغ کے ایک اہم حصے پراثرانداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن میں تیزی اور فشار خون میں اضافہ ہوتاہے۔سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جسم میں شکر کی بلند سطح دماغ کے ایک اہم حصے ہائپوتھلامس پر اثر انداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل کی شرح اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسی وجہ سے جسم میں انسولین کی پیداوار بھی زیادہ ہو جاتی ہے جبکہ انسولین ہارمون بھی دل کی دھڑکن میں اضافے کا ایک اہم سبب سمجھا جاتا ہے۔